قومی سیمینار-روایتی تصورات سے ہٹ کر امید کی کرن

قومی سیمینار-روایتی تصورات سے ہٹ کر امید کی کرن



پاکستان میں زبردست معاشی ترقی کے امکانات سے بھرپور بے تحاشا مواقع ابھر کر سامنے آئے ہیں

جیسے کہ سی پیک جو "ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا حصہ ہے، تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ، پاک ایران گیس پائپ لائن اور دیگر ۔ ان مواقع کا استعمال سے ملک کو بے شمار فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔

مرکز برائے امن، تحفظ اور ترقیاتی مطالعہ (سی پی ایس ڈی) میں سال 2018 کے تحت تین موضوعات زیر غور رہے۔ ان موضوعات میں : "روایتی تصورات سے ہٹ کر امید کی کوئی کرن" ، "ان سے جانئے جو باکمال ہیں اور ایک عہد جی رہے ہیں" شامل ہیں ۔نومبر 2017 میں منعقد کئے گئے پہلے سیمینار سے "امید کی ایک کرن سلسلے" کا آغاز ہوا تھا۔ اس تسلسل میں ہونے والے تین سیشن میں سے دو پہلے منعقد کئے جا چکے ہیں. جبکہ سوچ کے اس عمل کی تکمیل کے لئے ایک قومی سیمینار بتاریخ 30 مارچ 2018 کو منعقد کیا جائے گا

مرکزی موضوع "امید کی کوئی کرن" ، پاکستان کے متعدد پسماندہ علاقوں کی بہبود کے لئے دستیاب مواقع کی شناخت اور استعمال کے گرد گھومتا ہے ، سی پی ایس ڈی کا مقصد ہے کہ اس سیمینار کے انعقاد کے ذریعے امید اور مشکلات پرقابو پانے کے رویئے کے فروغ اور پاکستان میں کاروباری تنظیم سازی کے احیاء کے لئے شعور دیا جائے